منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شریف خاندان کی مقتدر حلقوں کیساتھ ڈیل، معاملات طے پا گئے نواز شریف کی آمد، استقبالیہ ریلی کا ائیرپورٹ نہ پہنچنا، سب سکرپٹ کا حصہ تھا، دونوں بھائیوں میں اختلاف کیوں ہیں؟معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز اور شہباز لکھے ہوئے سکرپٹ کے مطابق چلے، نواز شریف کو اگر شہباز شریف سے شکایت ہوتی تو وہ جیل میں ان سے ملنے سے ہی انکاری ہو جاتے، ابوظہبی میں نواز شریف کو کچھ آپشنز دئیے گئے ہیں ، سزا کے خلاف اپیل پر دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوتا ہے، معروف صحافی رئوف کلاسرا نے دبے لفظوں میں مقتدر حلقوں اور شریف خاندان میں ڈیل کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے دبے الفاظ میں مقتدر حلقوں اور شریف خاندان کے درمیان ڈیل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے استقبال کیلئے مجمع اکٹھا نہیں کر سکے ان لوگوں کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ دونوں بھائی لکھے ہوئے سکرپٹ کے مطابق چلتے ہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔ نواز شریف کو شہباز شریف سے کسی قسم کی بھی کوئی شکایت ہوتی تو وہ جیل میں شہباز شریف سے ملنے سے انکارکر دیتے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شیر نے ائیرپورٹ پر دھاڑنا تھا وہ کیون نہیں دھاڑا؟کس نے شیر کو پنجرے میں بند کردیا۔ ایسا اچانک نہیں ہوا بلکہ ابو ظہبی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ بات ضرورہوئی تبھی شہباز شریف انارکلی سے مال روڈ اور مال روڈ سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی ، وہ ائیرپورٹ نہ پہنچے،ممکن ہے کہ نواز شریف کو ابوظہبی میں کچھ آپشنز دئیے گئے ہوں۔اب انہوں نے سزا کے خلاف جو اپیل کی ہے، آنے والے دنوں میں دیکھتے ہیں کہ کیاہوتا ہے۔نواز شریف کو شہباز شریف سے کسی قسم کی بھی کوئی شکایت ہوتی تو وہ جیل میں شہباز شریف سے ملنے سے انکارکر دیتے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شیر نے ائیرپورٹ پر دھاڑنا تھا وہ کیون نہیں دھاڑا؟کس نے شیر کو پنجرے میں بند کردیا۔ ایسا اچانک نہیں ہوا بلکہ ابو ظہبی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ بات ضرورہوئی تبھی شہباز شریف انارکلی سے مال روڈ اور مال روڈ سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی ، وہ ائیرپورٹ نہ پہنچے،ممکن ہے کہ نواز شریف کو ابوظہبی میں کچھ آپشنز دئیے گئے ہوں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…