میلبورن (نیوز ڈیسک)سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ سپین میں فٹبال سیزن اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور لا لیگا کے صرف تین میچ باقی ہیں۔ سپین کی فٹبال لیگ دنیا کی بہترین فٹبال لیگ تصور کی جاتی ہیں جہاں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی رئیل میڈرڈ اور بارسلونا جیسے مشہور فٹبال کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کے تمام مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اس قانونی مسودے کی منظوری کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت فٹبال کلب بھی میچ دکھانے کے ٹی وی حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ ابھی تک سپن کی فٹبال فیڈریشن تمام مقابلوں کے ٹی وی حقوق کا سودا کرنے کی مجاز ہے۔ سپین کی فٹبال فیڈریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ فنڈز میں صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد ریونیو کی حقدار قرار دیے جانے پر ناخوش ہے۔ فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ اس نے تین ماہ تک حکومت سے مذاکرات کیے جو بے نتیجہ رہے لیکن وہ اب بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کر رہی ہے۔ فیڈریشن نے کہا میچوں کی معطلی کے فیصلے سے ملک میں چھ لاکھ کھلاڑی اور 30 ہزار میچ متاثر ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































