پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن سے قبل متعدد پاکستانی سیاست دان بھارت پہنچ گئے درگاہ اجمیر شریف حاضری،کون کون شامل ہے؟نام منظر عام پر آگئے،متعدد کے موبائل فونز پر رابطے

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اجمیر(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ا نتخا بات 2018میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے بھارت میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچ گئے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور حالیہ الیکشن میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف سمیت مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھارت کے شہر اجمیر شریف میں واقع معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچے، چادر چڑھائی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے دعا کی۔درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید عمران شاہ ولی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار درگاہ پر حاضری لگوا چکے ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کالز بھی موصول ہورہی ہیں جس میں انتخاب میں کامیابی کے لیے دعا کرنے اور چڑھاوے چڑھانے کی استدعا کی جاتی ہے۔پاکستان میں سیاست دانوں کا اپنی انتخابی مہم کا آغاز صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر حاضری کے ساتھ کرنے کا رواج عام ہے جب کہ وزیراعظم اور صدر کے کلیدی اور اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کو کسی صوفی بزرگ کا معتقد ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ پنجاب میں واقع صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی تھی جب کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو، آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی صوفی بزرگوں سے دعا کراتے دیکھا گیا ہے۔  پاکستان میں ا نتخا بات 2018میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے بھارت میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچ گئے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…