اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 15  جولائی  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ آکر پارٹی کے متوالوں سے پھولوں کے گلدستے وصول کرلئے ، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو سیاسی پارٹیوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھیں گے ۔لاہورکے پرامن مارچ پررکاوٹیں کھڑی کی گئیں ، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تین دن پہلے گرفتاریاں کی گئیں۔میرے سمیت مسلم لیگ قیادت پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ،ہم نے کونسی دہشت گردی کی ہے ، پرامن مارچ پرآنسو گیس پھینکی گئی اور اس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والوں کی لائیو کوریج کی جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کا میڈیا بلیک آؤٹ کردیتا ہے ۔عمران خان کا بیان افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے لے کر پھر رہے ہیں ،عمران خان بنی گالہ چھپ جاتے ہیں ایسی حالت میں قوم پل پل سے آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، اے پی ایس سانحہ کے بعد کوئٹہ کا سانحہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ، بلور خاندان نے بھی جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں جوکبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ خواتین کے وفد کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ضرور ملنے جائیں گی۔  سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ آکر پارٹی کے متوالوں سے پھولوں کے گلدستے وصول کرلئے ، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو سیاسی پارٹیوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…