لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پٹرولیم ڈیلر ز ایسوسی ایشن نے 77 پٹرول پمپس کی لیز ختم کرنے کے منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔سیکرٹری اطلاعات پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انجینئر خواجہ عاطف احمدنے اپنے ایک بیان میں لاہور کے تقریباً 77 پٹرول پمپس کی لیز ختم کرنے کے منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ناجائز طریقے سے ایل ڈی اے کی طرف سے سیل کیے گئے پمپوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے انتظامیہ کو اس غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایل ڈی اے کو متنبہ کیا ہے کہ اگر یہ ظالمانہ آپریشن بند نہ کیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے علاوہ کوئی حل نہیں ہو گا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق نگران حکومت پٹرول پمپس کے حوالے سے سابق لیگی حکومت کی پالیسی پر گامزن ہے۔