بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

چاند نظر آیا کہ نہیں؟ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)  مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذیقعد1439ھ کا چاند نظرآگیاہے ، یکم ذیقعد 1439ھ اتوار15جولائی کوہوگی۔ ہفتہ کو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ،

علامہ علی کرار نقوی اورقاری محمد اقبال نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید ا ور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا ۔ متعدد مقامات سے واضح طورپر چاند نظر آنے کی کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئی،لہٰذا یکم ذیقعدہ 1439 ؁ھ بروزاتوار15جولائی کو ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…