جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انتخابی عملے سے متعلق حیرت انگیز فیصلہ،پولنگ شروع ہونے سے قبل پریزائیڈنگ افسران اورریٹرنگ افسر کیا کرینگے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پریزائیڈنگ افسران ہر ضلع کے ریٹرنگ افسر سے عہدے کا حلف لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملہ سے حلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کو پولنگ کے وقت سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ عملے کو امیدوار کی جانب سے مالی معاونت یا تحفے کو رشوت تصور کیا جائے گا جب کہ پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پر بھی پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ ایسا لباس یا علامت اختیار نہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو جبکہ فرائض میں کوتاہی کے مرتکب عملے کے خلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا اور خلاف ورزی کا مرتکب عملہ 30 روز میں سروس ٹریبونل یا عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامئے کے مطابق پولنگ عملہ اور پریزائیڈنگ افسران موبائل فون پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن پولنگ عملہ اپنے موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر سوئچ آف رکھے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ پریزائیڈنگ افسر کی بغیر اجازت موبائل فون آن نہیں کر سکے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق موبائل فون کی پابندی کا مراسلہ صوبائی الیکشن کمشنر ز کو بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…