اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا افراد یہ دوا ہر گز استعمال نہ کریں، ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے پابندی عائد کرتے ہوئے ڈاکٹروںکو دوا تجویز کرنے، میڈیکل سٹور کو فروخت کرنے اور دواساز کمپنیوں کے بنانےسےروک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے بلد پریشر اور امراض قلب میں مبتلا افراد کو ویلٹرن نامی دوا استعمال کرنے سے سختی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا کینسر کا باعث بن رہی
ہے ، اس میں ایسے کیمیکل موجود ہیں جو استعمال کنندگان کو کینسر میں مبتلا کر رہے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے وہ مریضوں کو یہ دوا تجویز نہ کریں جبکہ میڈیکل سٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ دوا فروخت نہ کریں اور دکانوں سے فوری طور پر اس دوا کے سٹاک کو اٹھا دیا جائے جبکہ پاکستان میں ویلٹرن بنانے والی 10دوا ساز کمپنیوں کو بھی اس کی تیاری سے سختی سے روک دیا گیا ہے۔