ن لیگ کے سینیٹر ملک رفیق رجوانہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا

7  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب میں 29 جنوری کو چوہدری محمد سرور کے استعفے کے بعد گورنر کے خالی عہدے پر بالاخر تقرری کر دی گئی اور وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر رفیق رجوانہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا ہے ، نئے گورنر جلد عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے پہلے رفیق رجوانہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ادھر رفیق رجوانہ نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ رفیق رجوانہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے ہے ، انہوں نے سیاسی کیرئیر کا آغاز مسلم لیگ ن سے کیا اور تاحال اس سے ہی وابستہ ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں مسلم لیگ ن سے وابستگی پر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پارٹی حلقوں میں رفیق رجوانہ ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھئے:کاگا سب تن کھائیو‘ چن کھائیو ماس؟

گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے تہمنیہ دولتانہ ، ذکیہ شاہنواز ، سعود مجید اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماو¿ں کے نام بھی لیے جا رہے تھے تاہم بالاخر قرعہ رفیق رجوانہ کے نام نکل آیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…