نوازشریف،مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کو اڈیالہ جیل کے کس حصے میں قید کیا گیا اور کیا وہ تینوں ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

14  جولائی  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو اڈیالہ جیل کے اندر ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے مگر تینوں کے کمرے الگ الگ ہیں تاہم وہ ایک دوسرے سے ملاقات کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں تینوں کو اڈیالہ جیل کے اندر ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے۔ تینوں کے کمرے الگ الگ ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔

دوسری جانب ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے والد کو جیل بھیجنے اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ میں پہنچائے جانے کی سختی سے مخالفت کی اور سرکاری حکام پر واضح کیا وہ اپنے والد کو اکیلے جیل میں چھوڑ کر خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ ہاوس نہیں جا سکتیں ۔ذرائع کے مطابق سرکاری حکام نے آگاہ کیا کہ مریم نواز کو بینظیر بھٹو شہید اور ان کی والدہ نصرت بھٹو کی طرح سہالہ ریسٹ ہاس میں قید رکھا جائے گا اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا اس پر ن لیگ کے رہنما کے مطابق مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے جدا ہو کر ریسٹ ہاؤس میں کسی قیمت پر جانے کو تیار نہیں ہیں۔دریں اثناء ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے رات اڈیالہ جیل میں گزاری، صبح سویرے دونوں باپ بیٹی کوچائے پراٹھے اور انڈے کا ناشتہ پیش کیا گیا لیکن نوازشریف اور مریم نے صرف چائے پر ہی اکتفاکیا ادھر جمعہ کی رات گرفتاری کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو جج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں جج محمد بشیر نے مجرموں کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے، جیل منتقلی کے بعد ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھجی گئی، جس نے نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ کیا جس کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں رات گزارنا پڑی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…