ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کو جلد آو¿ٹ کرکے فالوآن پر مجبور کرنا ہوگا،حنیف محمد

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان اور اظہر علی نے سنچریاں داغ کر پاکستان کو مضبوط پوزیشن پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا، سر ڈان بریڈمین کی 29 سنچریوں کے برابر پہنچنے والے یونس خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر نمائندہنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 3 وکٹ پر323 رنز جوڑ کر کھیل میں برتری دکھانے کی طرف قدم بڑھا دیا، یہ ٹیم کے لیے اچھا دن ثابت ہوا، اب وہ 600 سے زائد رنز اسکور کر سکتی ہے جس کے بعد اگلا ہدف بنگلہ دیش کو جلد آو¿ٹ کرکے فالوآن پر مجبور کرنا ہوگا، اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر ہمارے بولرز پر ذمے داری عائد ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر میزبان ٹیم بھی بڑا مجموعہ پانے کی کوشش کرے گی لیکن بھاری اسکور کی وجہ سے اس پر آنے والا دباو¿ مہمان بولرز کے لیے سود مند ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ 148 رنز کی اننگز کھیلنے والے یونس خان نے عمدہ اور بروقت اسٹروکس کھیلے، وہ اعلیٰ پائے کے کھلاڑی ہیں اور میں ان کی صلاحیتوں کا معترف ہوں، ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کرنے پر میں انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حنیف محمد نے کہا کہ127 رنز بناکرکریز پر موجود اظہر علی کے ساتھ کپتان مصباح الحق سے بھی بڑی اننگز کی توقع کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…