بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

امریکا نے طیارے، بکتر بند گاڑیاں پاکستان کو فراہم کر دیں

datetime 7  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا نے افغانستان میں استعمال ہونے والے طیارے، جنگی سازو سامان پاکستان کو فراہم کر دیا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے سامان حرب میں ایک درجن کے لگ بھگ لڑاکا طیارے، 50 سے زائد تربیتی طیارے اور 370 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، ان میں سے زیادہ ترسازو سامان وہ ہے جو افغانستان میں امریکی فوج کے زیراستعمال رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراہم کردہ جنگی سازو سامان میں زیادہ تر وہ اشیا شامل ہیں جو پاکستان اپنی ضروریات کے پیش نظر امریکا سے مانگ رہا تھا۔سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے مابین کافی عرصے سے بات چیت چل رہی تھی، بھارت کی جانب سے مخالفت بھی ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود بات چیت تسلی بخش اندازمیں چلتی رہی جونتیجہ خیز ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ چندروز قبل یہ اطلاعات ائی تھیں کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ارب ڈالرکے مساوی اسلحے کی پاکستان کوفراہمی کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ میں بھی اس طرح کی رپورٹس ا ئی تھیں کہ امریکا نے لڑاکا طیارے، بکتر بند گاڑیاں ودیگرسامان حرب پاکستان کو فراہم کردیاہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…