اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ڈگری کیس میں انکوائری کمیٹی نے مراد سعید کی نا اہلی کی سفارش کر دی

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعیدکی ڈگری کے بارے میں حکومتی انکوائری کمیٹی نے ایم این اے کی نااہلی کی سفارش کردی ہے۔باخبرذرائع نے سفارشات میں مرادسعیدکی نااہلی اوریونیورسٹی کے متعلقہ ملازمین کونوکری سے فارغ کرنے کا عندیہ بھی دیاگیاہے تاہم ہائرایجوکیشن کے مجازافسرکاکہناہے کہ جب تک انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آتی تب تک وہ اس پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ این اے 29 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعیدکا تقریباماہ قبل پشاور یونیورسٹی میں خفیہ طریقے سے آنا اور ایک گھنٹے میں پاس ڈگری حاصل کرنے کے انکشاف پریونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول جان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ صوبائی حکومت نے انکوائری پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کوانکوائری کے احکام جاری کیے۔ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری خالد خان کوذمے داری دی گئی کہ وہ انتہائی شفاف انکوائری کرکے حکومت کوسفارشات پیش کریں۔ انتہائی باخبرذرائع نے بتایاکہ انکوائری رپورٹ کے مطابق مرادسعید کی نااہلی اور واقعے میں ملوث یونیورسٹی ملازمین کونوکری سے فارغ کیے جانے کاامکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…