جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کا ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو رعایت دینے کا عندیہ

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا ان ممالک کو رعایت فراہم کرسکتا ہے جو تیل پر لگائی گئی سخت پابندیوں سے استثنٰی حاصل کرنے کی درخواست کریں گے۔خیال رہے کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں رواں برس 4 نومبر سے نافذالعمل ہوں گی۔ایرانی سے بڑی مقدار میں تیل برآمد کرنے والے ممالک میں

چین اور بھارت شامل ہیں، جبکہ ایک اور درآمدی ملک ترکی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پابندی کے نفاذ کے بعد بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔اسکائی نیوز عربیہ کے ایک انٹرویو کے دوران جب مائیک پومپیو سے پوچھا گیا کہ امریکا ان ممالک کے ساتھ کس طرح پیش آئے گا جو 4 نومبر کے بعد بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھیں گے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ قابل گرفت حرکت ہوگی، ہم پابندیاں نافذ کر کے رہیں گے‘۔اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندی نافذ ہونے کی صورت میں کچھ ممالک کی جانب سے رعایت طلب کرنے کی توقع ہے، امریکا ان درخواستوں پر غور کرے گا۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ کوئی دھوکے میں نہ رہے ہم ایرانی قیادت کو یہ باآورکرانے کے لیے پر عزم ہیں کہ ان کا خراب رویہ کسی کام نہیں آئے گا اور ملک کی اقتصادی صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتی جب تک وہ ایک بہتر قوم نہیں بن جاتے۔دوسری جانب معتبر اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس تنبیہہ کے باوجود کچھ ممالک ایرانی تیل پر انحصار کرنے کے سبب امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے پر مجبور ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق عالمی طور پر تیل کی کھپت کا دارومدار ایران پر ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 2.4 ارب بیرل تیل نکالا جاتا ہے، اسلیے ممکن ہے کہ دنیا امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پر لگائی گئی مکمل پابندی کی متحمل نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ ایران، سعودی عرب اور روس کے بعد دنیا میں خام تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، ایرانی سرکاری ادارے کے مطابق رواں برس مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات نے 2.617 بیرل فی دن کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا تھا۔تاہم اب نیشنل ایرانین آئل کمپنی کا کہنا ہے امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے بعد کہ ایرانی تیل کی برآمدات 5 لاکھ بیرل فی دن کی شرح تک کم ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…