جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

یواے ای مریخ پرہوپ کے نام سے مشن بھیجے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

دبئی (نیوزڈیسک )متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سن 2020ء میں مریخ پر ایک مشن بھیجا جائے گا، جو اس سیارے کی ’آب و ہوا‘ کا مشاہدہ کرے گا۔ عرب دنیا کے اپنی نوعیت کے اس پہلے مشن کو Hope یعنی امید کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم نے بدھ چھ مئی کو دبئی میں اس منصوبے کی مزید تفصیلات بتائیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ہی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اس منصوبے کی ابتدائی تفصیلات منظرِ عام پر لائے تھے۔ عرب دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے کی جانے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہو گی۔چھ مئی کو دبئی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مخصوص افراد کو ہی شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور جس میں حکام اس منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے لے کر آئے۔ یہ تقریب ساحل کے قریب فانوسوں سے جگمگاتے ایک محل میں موسیقی کی گونج میں منعقد کی گئی۔ اس دوران ایک سینما اسکرین پر کمپیوٹر اینیمیشنز کی مدد سے منصوبے کی جزیات سے آگاہ کیا جاتا رہا۔اس تقریب کے بعد شیخ محمد نے، جو امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں، صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا:”مریخ کا یہ مشن درحقیقت عرب دنیا کے لیے ایک امید کی حیثیت رکھتا ہے اور عرب دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ وہ چاہیں تو خود کو بہتر کر سکتے ہیں، اپنے اپنے ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔“اماراتی سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک چھوٹی سی کار کے سائز اور وزن کا حامل یہ مشن، جو کہ سرخ سیارے کی سطح پر لینڈ نہیں کرے گا، مریخ کے ماحول اور وہاں کی فضا کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دے گا۔ یہ مشن وقت کے ساتھ ساتھ مریخ کی فضا میں آنے والی تبدیلیوں کا ایک چارٹ تیار کرے گا اور اس بارے میں ڈیٹا جمع کرے گا کہ آتش فشاں پہاڑ، صحرا اور وادیاں اس کی فضا پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق ’ہوپ‘ نامی یہ منصوبہ پوری عرب دنیا کے لیے ایک امید کی حیثیت رکھتا ہےیہ مشن 2020ء کے موسمِ گرما میں خلائ میں روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ا±سی دوران دبئی عالمی نمائش ’ورلڈ ایکسپو‘ کی میزبانی بھی کرے گا۔ یہ خلائی مشن ایک لاکھ چھبیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سات سے لے کر نو ماہ تک کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً دو سو دنوں میں یہ غیر انسان بردار خلائی جہاز چھ سو ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔ انجینئرز امید کر رہے ہیں کہ یہ مشن کم از کم 2023ءتک مریخ کے مدار میں رہتے ہوئے اس سیارے کی فضا سے متعلق اعداد و شمار جمع کرے گا۔اس منصوبے کی نائب خاتون پراجیکٹ مینیجر سارہ امیری کا کہنا تھا:”یہ ایک اہم منصوبہ ہے، ا±س پیغام کے باعث بھی، جو اس منصوبے سے مل رہا ہے … اور وہ یہ کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترقی دی جائے۔“ اماراتی حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر لاگت کتنی آئے گی تاہم گزشسہ سال جولائی میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے خلائی ٹیکنالوجیز پر بیس ارب درہم یعنی پانچ اعشاریہ چار ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…