جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ملکی سیاست پر انٹرویو کے دوران بلی کی انٹری

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر نشر ہونے والا وہ انٹرویو تو سب کو ہی یاد ہوگا، جب ایک بچی نے لائیو نشریات کے دوران کمرے میں ‘انٹری’ دے کر اپنے والد کے ایک سنجیدہ انٹرویو میں مداخلت کی تھی؟ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں دوبارہ پیش آیا، لیکن اس مرتبہ انٹرویو کے دوران انٹری دینے والا کوئی بچہ نہیں بلکہ ایک بلی تھی۔

ہوا کچھ یوں یہ کہ ایک سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر جیرزی تارگالسکی پولینڈ کی سیاسی صورتحال پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں ملک کی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، کہ موصوف کی پالتو بلی لیزیو (Lisio) نے انٹرویو کے دوران انٹری دے ڈالی۔ اور دلچسپ بات یہ کہ بلی صاحبہ مسسلسل ڈاکٹر جیرزی کے سر پر سوار رہیں اور کندھے پر ادھر سے ادھر چکر لگاتی رہیں، لیکن سلام ہے ان پروفیسر پر، جنہوں نے اُف تک نہ کی اور انٹرویو دیتے رہے۔ انٹرویو کی یہ فوٹیج ایک صحافی روڈی بوما نے ٹوئٹر پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو نہ صرف سیکڑوں لوگوں نے لائیک اور ری ٹوئیٹ کیا بلکہ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کچھ صارفین نے اپنی پالتو بلیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایک صاحبہ نے لکھا، ‘ہنسی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ کس طرح پروفیسر صاحب نے بلی کی دم پکڑ کر سائیڈ پر کر رکھی ہے’۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…