اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ نے امریکا میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور سماجی رہنماء سبین محمود کے قتل کیخلاف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ کراچی میں پانی کے مسئلے پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکا میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی واقعے کا سخت نوٹس لے۔ارکان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم معاملے پر امریکی صدر سے بات کریں، امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے۔ایوان نے سماجی رہنماءسبین محمود کے قتل کیخلاف بھی مذمتی قرارداد منظور کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، ایوان نے سینیٹ کے لوگو کی عبارت تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی، لوگو پر اب سینیٹ آف پاکستان کے بجائے ”ہاو¿س آف فیڈریشن” لکھا جائے گا۔ایم کیو ایم کی نسرین جلیل نے کراچی میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پانی کی کمی سے فسادات شروع ہوچکے ہیں، خدشہ ہے کہ فسادات شدت نہ اختیار کرلیں۔نسرین جلیل نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے منصوبوں پر 25 ارب روپے خرچ ہونا تھے، وفاق 8 کروڑ روپے دے چکا ہے لیکن سندھ حکومت نے کام شروع نہیں کیا۔سسی پلیجو نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرانا ناانصافی ہے، شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا نہیں، واٹر بورڈ کا مسئلہ ہے، پانی کے مسئلے سے کوئی نہیں مررہا۔
سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قراردارمنظور
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر ، آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر ...
-
شادی سے ڈرتی ، ماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا ...
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید بڑا اضافہ
-
گلگت میں بادل پھٹنے سے تباہی، کئی گھراور فصلیں تباہ
-
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات ...
-
جادو ٹونے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کے رشتے داروں نے ...
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر ، آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر کیا کہا؟
-
شادی سے ڈرتی ، ماں بننا چاہتی ہوں، شروتی ہاسن
-
حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا،م...
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید بڑا اضافہ
-
گلگت میں بادل پھٹنے سے تباہی، کئی گھراور فصلیں تباہ
-
بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے
-
جادو ٹونے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی مار ڈالا
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
ایران نے امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات کے لیے کڑی شرط رکھ دی
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی’بھارت سامنے آگیا