کیپٹن صفدر کے جیل پہنچتے ہی ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا جیل میں کس جگہ رکھا گیا ہے؟اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آگئی

9  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں موجیں،جیل میں اے کیٹگری مل گئی، بستر، ٹی وی ، اخبار ، اے سی اور پنکھے کی سہولت میسر، چار مشقتی بھی دے دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں اے کیٹگری دی گئی ہے ۔ کیپٹن صفدر جیسے ہی اڈیالہ جیل پہنچے تو ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا جس کے بعد انہیں ان کیلئے مخصوص اے کیٹگری کے کمپائونڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

“اے”کلاس کیٹگری میں کیپٹن(ر)صفدرکو بستر ،ٹی وی اور اخبار کی سہولیات بھی میسر ہوں گی جبکہ انہیں ایک کمپاؤنڈ میں رکھا جائے گا جہاں اے سی اور پنکھا بھی دستیاب ہو گا اور انہیں چار مشقتی بھی دیئے گئے ہیں ۔ان کا کمپاؤنڈ دیگر قیدیوں سے کافی فاصلے پر ہے اور عام قیدیوں کے اس جگہ آنے پر پابندی عائد ہے ۔ کیپٹن صفدر کی کمپاؤنڈ میں منتقلی کے بعد سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں کو اڈیالہ جیل میں اے کیٹگری دی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…