جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

چھ سالہ بچہ جسے تمام ممالک کے نام ترتیب وار یاد ہیں

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ونی پیگ، مینی ٹوبا(مانیٹرنگ ڈیسک) چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں یعنی پہلے اے، پھر بی، اور پھر سی وغیرہ سے شروع ہونے والے ممالک کے نام بتاتے چلے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔ میڈن کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب ان کی والدہ کرسٹی لینڈیشو نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا کے تمام ممالک کے نام ردیف وار بیان کرتے ہیں۔ میڈن نے اس ویڈیو میں ممالک کی فہرست کو افغانستان سے شروع کیا اور زمبابوے پر جاکر ٹھہرے۔ ان کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے اور اس کےلیے ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔ اگر کسی کو شبہ ہے کہ میرا بچہ کسی قابل نہیں تو کے جی میں پڑھنے والے اس بچے کی ویڈیو ضرور دیکھی جائے۔ والدہ کے مطابق تین سال کی عمر میں اس کی صلاحیتیں سامنے آنے لگیں اور وہ یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کے الفاظ دوہرانے لگے۔ میڈن نے پہلے ایک گانے ’کنٹریز آف دی ورلڈ‘ کو یاد کیا جس میں سارے ممالک کے نام تھے۔ تاہم اس کے بعد اس نے اے بی سی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام یاد کرلیا اور اب گانے کے بغیر ہی ممالک کے نام بیان کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…