اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز کا شوہر کیپٹن(ر) صفدرکی گرفتاری پر شدید ردعمل، نوازشریف جمعے کو کتنے بجے لاہور پہنچ رہے ہیں؟ بڑا اعلان کردیا‎

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر کہا انہوں نے شیر کی طرح گرفتاری دی ہے، مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف لندن سے جمعرات کی رات پونے 9 بجے اتحاد ائیر ویز کی پرواز نمبر ای وائے 018 سے روانہ ہوں گے اور لندن سے براستہ ابوظہبی پہنچیں گے بعد ازاں جمعرات بارہ جولائی کو اتحاد ائیرویز کی پرواز سے پاکستان روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام سوا

چھ بجے پرواز اے وائے 243 سے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بارے میں کہا کہ وہ میاں صاحب کے سپاہی ہیں اور کروڑوں پاکستانیوں کی طرح ووٹ کو عزت دو کے جھنڈے تلے جمع ہیں، انہوں نے شیر کی طرح دلیرانہ طریقے سے گرفتاری دی۔ مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو قربانی دیں گے اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…