جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر میں استقبال کے لیے ائیر پورٹ جانا ہے کہ نہیں؟حمزہ شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر میں استقبال کے لیے ائیر پورٹ جاؤں گا ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان اینکر پرسن نے سوال کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے آپ ائیر پورٹ جائیں گے ؟

اس پر جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اس بارے میں پارٹی ایک رائے رکھتی ہیں ،میں بالکل جاؤں گا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر میں ،شہباز شریف ،لیگی قیادت اور کارکنان سب ان کا استقبال کرنے کیلئے ائیر پورٹ جائیں گے اور وہاں احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں کا احترام ہے، آئین و قانون کا بھی احترام ہے لیکن اس کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا اور یہ میں ہی نہیں کہتا بلکہ ایک عام آدمی جو رات کو ٹی وی چینلز پر چلنے والے ٹاک شوز دیکھنے کے بعد اپنی رائے مرتب کرتا ہے وہ بھی سمجھتا ہے کہ محمد نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی خاطر ہم سب کو مل کر ساتھ چلنا ہے کیونکہ جمہوریت اور جمہوری نظام کے تسلسل اور استحکام ہی سے ملک و قوم ترقی کرتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کے دور میں مجھے تقریباً 10 سال تک نیب کے دفتر کے باہر 6,6گھنٹے بٹھایا جاتا اور پھر کہا جاتا کہ آپ کل دوبارہ آئیں اور لوگوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے کہ وہ باہر نہ چلے جائیں لیکن مجھے تو لاہور سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہ تھی لیکن 10 سال کے ٹرائل کے باوجود میرے سمیت شریف خاندان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوا کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…