پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وہ غیرملکی حسینائیں جوبالی ووڈ کی پہچان بن گئیں

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ میں غیر ملکی اداکاروں اور اداکاراؤں کی نہ صرف بہتات ہے بلکہ کئی اداکار اور اداکارائیں اپنی اداکاری کا لوہابھی منواچکے ہیں جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں کئی غیرملکی اداکارئیں بھی شامل ہیں جنہوں نے با لی ووڈ کو متعدد کامیاب فلمیں بھی دی ہیں، آئیے نظر ڈالتے ہیں ایسی ہی چند ادکاراؤں پر۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف فلم کی کامیابی کی ضامن بن چکی ہیں، کترینہ کا تعلق برطانیہ سے ہے اور انہوں نے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز فلم’’بوم‘‘ سے کیا۔ فلم ’’بوم‘‘ کی کامیابی کے بعد کترینہ کیف نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابیاں ان کے قدم چومتی رہیں اور اب ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

جیکولین فرنینڈس

سری لنکا کی حسینہ جیکولین فرنینڈس بھی بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، جیکولین نے 2009 میں بالی ووڈ فلم’’ الہٰ دین‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جب کہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل تو نہ کرسکی لیکن اس کے بعد جیکولین نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔

سنی لیون

اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے ’’جسم 2 ‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جب کہ عریاں مناظر عکس بند کرانے کے باعث جلد ہی بالی ووڈ میں  قدم جمالیے، اداکارہ سنی لیون بھی غیرملکی ہیں اور ان کا تعلق کینیڈ ا سے ہے۔

نرگس فخری

بالی ووڈ فلم ’’روک اسٹار‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نرگس فخری کا تعلق امریکا سے ہے، اداکارہ نے 3 فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور 2 فلموں کے آئٹم سانگ میں جلوہ گر ہوئیں، نرگس فخری کی اداکاری کے جوہر دیکھتے ہوئے اکشے کمار کی ہری اوم پروڈکشن نے 3 فلموں کے لئے ان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

جسسیلی مونٹیریو

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جسیلی مونٹیریو نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2009 میں فلم ’’لو آج کل‘‘ سے کیا اور پھر اس کے بعد دوسری فلم ’’آل ویز کبھی کبھی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کا تعلق برازیل سے ہے جب کہ  جسیلی اداکاری کے پیشے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ سے بھی وابستہ ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…