ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے قتل کامعمہ حل ‘ 2 کزن ملزمان گرفتار ، آلہ قتل بھی برآمد کر لیاگیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 8  جولائی  2018 |

سرگودھا(نیوز ڈیسک) بھلوال تھانہ کے تھانہ صدر پولیس نے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 2 کزن ملزمان کو گرفتار کر لیا.ذرائع کے مطابق بھلوال کے چک 11 شمالی میں 23 جون کی صبح ایک ہی خاندان کے پانچ افراد محمد طفیل اس کی بیوی مجیداں بی بی ان کے بچوں ثناء بی بی ، محمد کاشف ،ثمر عباس کو بیک وقت قتل اور ارشد محمود کوشدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

جس سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس پر پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اس واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا محمد زبیر دریشک نے ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ کی قیادت میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شواہد کی روشنی میں باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان مقتولین خاندان کے دو کزنوں محمد دانش اور اشتیاق احمد کو گرفتارکر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کورٹ میں چلے گا۔اس واردات کو ٹریس کر کے تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ نے بتایا کہ 22/23 جون کی رات محمد طفیل اسکی بیوی مجیداں بی بی ،بیٹی ثناء بی بی اوربیٹے کاشف ، ثمر اورراشد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انکو قتل اور راشد کو زخمی کردیااور فرار ہوگے۔ جس پر درج مقدمہ میں واردات کا شبہ عامر آرائیں اور حمید اکبر پر کیا گیا۔ جنہوں نے ثناء بی بی کو دوماہ قبل اغواء کیا تھا اور معززین علاقہ نے واپس کروا ئی تھی۔ وقوعہ کے روزآرپی او سرگودہا سلطان احمد چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد زبیر دریشک، ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیااورڈی پی او سرگودہا نے اپنی نگرانی میں ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدائت کی ۔جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے طاہر محمود گجر،

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن واجد حسین، ایس ایچ او صدر بھلوال، ایس ایچ او سٹی بھلوال اور سب انسپکٹر فاروق حسنات پر مشتمل ٹیم نے جائے وقوعہ سے ملنے والی شہادتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان اشتیاق احمد اور محمد دانش کو ٹریس کرکے گرفتارکیا ۔ اشتیاق احمد اور محمددانش مقتول محمدطفیل کے حقیقی بھتیجے اورآپس میں کزن ہیں۔جن یہ بات عیاں ہوئی کہ اشتیاق احمد مسمآ ثناء بی بی کو پسند کرتا مگر ثناء بی بی اسکو نہ چاہتی تھی بعدازاں ثناء بی بی نے عامر آرائیں سے پسندکی شادی کرلی جس کا اشتیاق احمد کو رنج ہوا جو بذریعہ معززین ثناء بی بی کو واپس لایا اور اب والدین ثناء بی بی اور برادران ثناء بی بی سے شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔

مگر ثناء بی بی کے گھر والوں نے صاف انکار کر دیا اور وقوعہ کی رات اشتیاق احمد کے ساتھ ثناء بی بی کے بھائیوں کی تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر اشتیاق احمد نے محمد دانش چچازاد بھائی کو ساتھ ملا کر پسٹل30بور سے فائرنگ کرکے ثناء بی بی کے ساتھ اسکی والدہ مجیداں بی بی، والد محمد طفیل اور دوبھائیوں محمد کاشف اور ثمر عباس کو قتل جبکہ تیسرے بھائی راشد محمود کوزخمی کر دیا جو زیر علاج ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل30بور برآمدہوچکا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں مرتب کرکے بھجوایا جا ئے گا پولیس اس مقدمہ 5 افراد قتل کی پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے مصروف عمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…