اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے این اے 125میں الیکشن ٹربیونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت سپریم کورٹ این اے 125میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی اوراس کے قانونی اورسیاسی مشیروں نے حکومت کومشورہ دیاہے کہ سپریم کورٹ میں ریلیف ملنے کے بعد این اے 125میں ضمنی انتخابات کرادیئے جائیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) سپریم کورٹ میں ریلیف ملنے کے بعد ضمنی انتخابات کراکے اس بات کی توثیق کرنے کی کوشش کرے گی کہ اب بھی وہ عوام میں مقبول جماعت ہے