کرم ایجنسی(نیوزڈیسک)کرم ایجنسی میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے،تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشائیوں پر بھی فائرنگ کی گئی ہے، اب تک ایک شخص کے جاںبحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، گراﺅنڈ میں دو حملہ آور داخل ہوئے جنہوں نے پہلے فائرنگ کی اوربعدازاں دھماکے کئے۔کرم ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران ہولناک دھماکے ہوئے ہیں ،میچ کے وقت کثیر تعداد میں عوام گراﺅنڈ میں جمع تھے جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے، اس دوران فٹبال گراﺅنڈ میں موجود کھلاڑیوں اورتماشائیوں پر فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا، ذرائع کے مطابق واقعہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کے مجروح ہونے کا خدشہ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں اور امدادی ادارے کے ارکان کو علاقہ کی جانب روانہ کردیاگیا ہے،اس سلسلے میں مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔