اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) کا خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزراءپرویزرشیداوراحسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان این اے 125میں الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق پرکوئی الزام نہیں لگایاگیاہے ۔پرویزرشید نے کہاہے کہ خواجہ سعد رفیق نے قیادت سے دوبارہ الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے جبکہ وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ٹربیونل نے منظم دھاندلی کا کوئی ذکر نہیں کیا جب کہ خواجہ سعد رفیق عوامی عدالت میں جانا چاہتے تھے تاہم حکومت نے قانونی ماہرین نے مشورے کے بعد فیصلے کو ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور (ن) لیگ کے دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے اسے جشن کے طور پر منایا اب عمران خان جہاں فیصلوں پر جشن منارہے ہیں وہیں قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے دھرنوں میں قوم کے 6 ماہ کیوں ضائع کیے کیونہ پاکستان کوئی بنانا اسٹیٹ نہیں جہاں ڈنڈوں اور دھونس کے ذریعے اپنی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان نے پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے بعد اب عمران خان پھرسے متحرک ہوگئے ہیں ۔عمران خان کی وجہ سے ایک بارچین کے صدرکادورہ ملتوی ہوااوراب ایک بارپھرعمران خان کوڈرہے کہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ(ن) ایک بارپھرجیت جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوبتادیناچاہتاہوں کہ پاکستان ایک بناناریاست نہیں ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے سعد رفیق کے حلقے میں کہیں منظم دھاندلی کا ذکر نہیں کیا، خواجہ سعد رفیق کی شدید خواہش تھی کہ وہ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ری الیکشن کے لیے عوامی عدالت میں جائیں تا ہم حکومت نے اپنے قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…