منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اس غذا کا زیادہ استعمال دمہ کا مریض بنانے کے لیے کافی

datetime 7  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)جنک فوڈ کا استعمال صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ یہ پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ غذا ہے۔ یہ انکشاف چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ویسٹ چائنا ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ برگر اور دیگر فاسٹ فوڈ کا استعمال دمہ کے مرض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ اس سے دیگر الرجی امراض جیسے پولن فیور۔

اور چنبل (خصوصاً بچوں میں) کا امکان بھی ہوتا ہے۔ دمے کا ایک مریض ہر گھر میں موجود تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دمہ کے مریض اگر جنک فوڈ کو کھانے کے شوقین ہیں، تو ان کے ان ہیلر بھی دورے کے دوران غیرموثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جنک فوڈ کا شوقین ہونا پھیپھڑوں پر دباﺅ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے بچے جو ہفتے میں 3 یا اس سے زائد فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں، ان میں دمہ اور چنبل کے امراض کا خطرہ بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جنک فوڈ میں موجود بہت زیادہ چربی جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرکے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ والدین کو بچوں کے اندر پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ جنک فوڈ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جاسکے۔ دمہ: بیماری بھی، دوست بھی خیال رہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال اور سست طرز زندگی دیگر سنگین امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ناقص غذائی عادات مختلف وجوہات کی بناءپر دمہ کا باعث بنتی ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح رہے کہ فاسٹ فوڈ اور الرجک امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل Respirology میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…