بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اعظم ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست ، تحریک انصاف اورجمعیت علماءاسلام آمنے سامنے

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹراعظم ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے انتخابات تیرہ مئی کو ہوں گے جس کیلئے تحریک انصاف کے اعظم سواتی اورجمعیت علماءاسلام کے حاجی غلام علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ 15اپریل کوخیبرپختونخواسے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال کے باعث سینٹ میں خالی ہونے والی نشست پرالیکشن کمیشن نے تیرہ مئی کوپولنگ کااعلان کیاسینٹ کی اس نشست کیلئے حکومتی اتحادمیں شامل تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اورعوامی جمہوری اتحادکے مشترکہ امیدواراعظم سواتی ہیں جوصوبے میں تحریک انصاف کے صدربھی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علماءاسلام کے حاجی غلام علی ہوں گے جن کادعویٰ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ان کی حمایت کرینگی۔ خیبرپختونخوااسمبلی کے 124کے ایوان میں کامیابی کیلئے کسی بھی امیدوارکوسادہ اکثریت یعنی 63ووٹ درکارہونگے۔ ایوان میں تحریک انصاف ،جماعت اسلامی،عوامی جمہوری اتحاداوردوآزاداراکین پرمشتمل حکومتی اتحادکی کل 70نشستیں ہیں ,اپوزیشن اراکین کی تعداد54 ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…