بدین (نیوزڈیسک) فہمیدہ مرزا اپنے شوہر ذوالفقار مرزا کے دفاع کیلئے میدان میں ہیں۔ بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہ سندھ حکومت پر برس پڑیں کہتی ہیں وزیراعلیٰ اپنے مشیروں کو سمجھائیں کہ وہ غلطی پر غلطی نہ کریں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے درخواست کے باوجود سیکورٹی نہیں ملی۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف مزید دو ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ بتایا جائے یہ سب کس کے اشارے پر کیا جا رہا ہے؟۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کا اپنا گھر ہے جسے نقصان نہیں پہنچانا چاہتیں۔ پارٹی قیادت ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔