جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

میسی بہتر یا رونالڈو؟ بحث پر میاں بیوی میں طلاق

datetime 6  جولائی  2018 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) کھیلوں کی دنیا میں عظیم کھلاڑیوں او ٹیموں کے درمیان موازنہ کوئی نئی بات نہیں اور کئی دہائیوں سے ان کے حامیوں کے درمیان اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو عظیم تر ثابت کرنے کی بحث ہوتی رہی ہے۔ ٹیموں کے درمیان موازنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان بھی مسابقت دیکھی جاتی رہی ہے جس میں باکسنگ میں محمد علی، فریزیئر، تیراکی میں مائیکل فیلپس اور

تھورپ، ٹینس میں راجر فیڈرر اور نڈال سمیت کئی مثالیں موجود ہیں۔ تاہم موجودہ دور میں سب سے بڑے حریف تصور کیے جانے والے فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین میں گزشتہ 10سال سے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو عظیم تر ثابت کرنے کی جنگ جاری ہے۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ 10سال کے دوران 5، 5 بیلن ڈی اور جیت چکے ہیں اور اس دوران دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز نہ جیت سکا۔ میسی اور رونالڈو کے شائقین میں اپنے اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو بہترین ثابت کرنے کے لیے کئی مرتبہ بدترین جھگڑے بھی ہوئے لیکن حال ہی میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں پر بحث نے بات میاں بیوی کے درمیان طلاق تک پہنچا دی۔ ماسکو کے مقامی اخبار کے مطابق آرسن اور لیوڈملا نامی جوڑے میں بحث اس وقت شروع ہوئی جب ارجنٹینا نے ورلڈ کپ میچ میں نائجیریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ شوہر ارجنٹائن کی فتح کا جشن منا رہے تھے لیکن بیوی اس بات پر مصر تھی کہ رونالڈو اپنے حریف میسی سے بہتر ہے لیکن اسی دوران یہ بحث شدت اختیار کرتے ہوئے جھگڑے میں بدل گئی اور شوہر نے اپنا تمام سامان باندھ کر بیوی کو چھوڑ کر اپنی راہ لی۔ آرسین نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی میری بیوی میسی کا مذاق اڑا رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میسی آئس لینڈ کے خلاف ایک پینالٹی تک اسکور نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سب برداشت نہ کر سکا۔

اور اپنی بیوی کو بتایا کہ میں بیکار رونالڈو، پرتگال کی قومی ٹیم اور ان سب کلبوں کے بارے میں کیا سوچتا ہوں جنہیں وہ بہت پسند کرتی ہے۔ آرسین نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنا سامان اٹھایا اور ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ دلچسپ امر یہ کہ اس جوڑے کی ملاقات بھی ایک فٹبال میچ کے دوران ہی ہوئی اور 2002 میں ایک بار میں میچ دیکھنے کے دوران دونوں ایک دوسرے سے پہلی بار ملے تھے۔ میسی اور رونالڈو میں سے بہتر کون ہے، یہ فیصلہ کرنا تو بہت مشکل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہی سپراسٹارز کی ٹیمیں ارجنٹائن اور پرتگال ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں اور ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے یہ دونوں اسٹار عالمی کپ جیتنے کے اعزاز سے محروم رہ گئے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…