پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

اگر ناخن اکھڑ جائے تو تکلیف سے بچنے کیلئے کیا کریں؟

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیروں کے ناخنوں کا ٹوٹ جانا کافی عام مسئلہ ہے کیونکہ ناخن کو کسی چیز پر حادثاتی طور پر مار دینا یا پیر پر کچھ بھاری گرجانے پر ایسا ہوتا ہے۔ مگر اس مسئلے پر قابو کیسے پاتے ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ناخن کتنا ٹوٹا ہے اور کتنا حصہ تاحال جڑا ہوا ہے۔ پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان ان حالات میں آپ کو کیا کرنا چاہئے۔

آپ ٹوٹ جانے والے ناخن کی دیکھ بھال گھر میں اس صورت کرسکتے ہیںاگر ناخن بہت زیادہ اکھڑا نہ ہو اور کافی حصہ تاحال جلد سے منسلک ہو۔ اگر خون فوری طور پر تھم جائے۔ باقی بچ جانے والے ناخن کے نیچے کچھ خون ہو (جو کہ سیاہ۔ نیلے دھبے کی شکل کا نظر آئے گا)، مگر تکلیف نہ ہو۔ ناخن دیکھنے میں نارمل نظر آرہا ہے۔ اگر اس میں تکلیف ہو تو ناخن کو ٹھنڈے پانی میں 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں۔ اس کے اکھڑ جانے والے حصے کو کاٹ لیں تاکہ وہ کپڑوں یا کسی اور چیز میں پھنس کر مزید اکھڑ نہ جائے۔ اس مقصد کے لیے صاف قینچی یا نیل کٹر کا استعمال کریں، اگر ناخن سائیڈ اکھٹر ہو، مگر کونے جڑے ہوں، تو آپ کو کاٹنے کی ضرورت نہیں۔ اکھڑ جانے والے ناخن کے نیچے موجود سطح کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے 7 سے 10 دن تک تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ سخت ہوجائے۔ اس مقصد کے لیے متاثرہ حصے کو اینٹی بائیوٹیک مرہم لگا کر نان اسٹک بینڈیج سے ڈھک دیں۔ بینڈیج کو روزانہ بدلیں یا جب گیلی ہوجائے تو بھی بدلیں۔ ناخن اکھڑنے کے بعد 2 روز تک درد میں کمی اور سوجن سے بچنے کے لیے اپنے پیر کو ذرا اونچی سطح پر رکھیں، اس مقصد کے لیے تکیے کو استعمال کریں تاکہ پیر دل کی سطح سے اونچا ہو۔ ہر 3 سے 6 گھنٹے بعد برف کو کسی تولیے میں لیپ کر متاثر حصے میں 20 منٹ یا اس سے کم پر رکھیں۔ پیروں سے ظاہر ہونے والی سنگین امراض کی 8 علامات کیا نہ کریں؟ اگر ناخن جزوی طور پر اکھڑا ہو تو جڑے ہوئے حصے کو اکھاڑنے سے گریز کریں۔ ناخن کے نیچے موجود جلد سامنے آنے پر اسے معمول کی پٹی سے نہ ڈھانپیں کیونکہ اگر وہ چپک گئی تو اسے بدلنا مشکل اور انتہائی تکلیف دہ ہوگا۔ کب ڈاکٹر سے رجوع کریں؟ اگر کوششوں کے باوجود تکلیف بڑھ جائے یا ایسے لگے کہ چوٹ سنگین ہورہی ہے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

، یا ان صورتوں میں فوری طبی امداد لیں۔ اگر ناخن پورا اکھڑ جائے۔ اگر متاثرہ حصے میں انفیکشن کا شبہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس سے بچیں کیسے؟ بڑے ناخن یا بڑے کونے آسان سے دروازوں یا کارپٹ میں پھنس سکتے ہیں، تو اپنے ناخن مناسب حد تک تراشنا عادت بنائیں۔ جوتے کے اندر ناخن سے زور لگانے کی عادت ہو تو اسے ترک کردیں کیونکہ اس سے بھی ناخن اکھڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…