جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اس مشروب کا روزانہ استعمال توند سے نجات دلائے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہلدی ایسا مصالحہ ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے اور ہر کھانے میں اس کی ایک چٹکی کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔ اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہلدی کو صحت اور جلد کے لیے کتنا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، جس کو اب مغربی دنیا کے لوگ بھی ماننے لگے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہلدی سے آپ توند سے بھی بہت تیزی سے نجات پاسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی ہلدی کی چائے اس مقصد کے لیے فائدہ مند ہے، جس کا روزانہ استعمال اس مسئلے کو حل کرسکتا ہے۔ توند سے نجات کے 14 آسان طریقے چربی کی سطح گھٹائے ہلدی میں ایک بائیو ایکٹو کمپاﺅنڈ curcuminoids پایا جاتا ہے جو کہ متعدد ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمپاﺅنڈ چربی کے ٹشوز کی نشوونما کو کم کرکے چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ ہلدی کی چائے کا استعمال کرنے سے چربی بڑھانے والے خلیات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ورم کش شدید جسمانی وزم متعدد امراض کا باعث بننے کے ساتھ موٹاپے کی بھی وجہ ہوتا ہے جبکہ یہ وزن کم کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بناتا ہے۔ ہلدی ملی چائے کا استعمال ورم کو قابو میں لاتا ہے اور اس سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ورم کے نتیجے میں بھی موٹاپا بڑھتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے اگر ہاضمہ ٹھیک ہوگا تو میٹابولزم زیادہ موثر ثابت ہوگا، ہلدی کی چائے غذا کے ہضم ہونے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے ساتھ گیس، پیٹ پھولنے، معدے میں تکلیف سے نجات دلانے کے ساتھ آنتوں کی حرکت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ توند سے نجات میں مددگار بہترین ورزشیں حمل کے بعد وزن کم کرنے کے لیے بھی مددگار دوران حمل خواتین کا وزن اکثر بڑھ جاتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ہلدی اس اضافی وزن سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ہلدی چائے کیسے بنائیں؟ دو کپ دودھ، ایک چائے کا چمچ ہلدی، آدھاچائے کا چمچ دارچینی کا پاﺅڈر، چٹخی بھر کالی مرچ، ادرک کے چند چھوٹے ٹکڑے لیں اور ان تمام اجزاءکو بلینڈ کرلیں، اس کے بعد انہیں برتن میں ڈالیں اور 3 سے پانچ منٹ تک درمیانی آنچ میں گرم ہونے تک پکائیں، اس کے بعد پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…