بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

حوثیوں نے ہتھیارنہ ڈالے توفیصلہ کن فوجی کارروائی ہوگی،یمنی صدرکا انتباہ

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے آئینی صدرعبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی عسکری قیادت کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا اور اس کے پشت پناہ ایران کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں۔ وہ بغاوت کے بجائے ہتھیار پھینک

کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور حوثیوں کو ہٹ دھرمی اور ٹال مٹول کی پالیسی کے بجائے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ جب تک الحدیدہ میں حوثی باغی ہتھیار نہیں ڈالیں گے سیاسی بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ سیاسی عمل میں پیش رفت کے لیے حوثیوں کا ہتھیار ڈالنا لازمی ہے۔ حوثی باغی ہتھیار پھینک کر شہروں سے نکل جائین اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…