اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لیاری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے کینسر کا تجرباتی طورپر کامیاب و تسلیم شدہ علاج علاج دریافت کر لیا ،دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر محمد وقاص عثمان ہنگورو نے کینسر بائیولوجی کے شعبے میں اپنی بین الاقوامی تحقیق میں کینسر سے جان لیوا بیماری کا کامیاب علاج دریافیت کرلیا ہے جس کی میڈیکل سائنسز کے عالمی جریدوں میں پذیرائی کی جارہی ہے۔ اپنے پی ایچ ڈی مقالے میں محمد وقاص عثمان ہنگورو ہمہ اقسام کے کینسر کا تجرباتی طور پر کامیاب و تسلیم شدہ علاج کی تفصیلات منظرِ عام پر لائے ہیں

جس کے مطابق انسانی خون میں موجود سرخ خلیات کے مخصوص جُز میں کینسر کی دواؤں کے نفوذ کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جوسرطان کے کامیاب علاج میں اکسیر ثابت ہوئی ہے اور ہر قسم کے سرطان کے خاتمے کی ضامن اور سائنسی رُو سے بھی تسلیم کرلی گئی ہے جسکی تفصیلات سائنس کے بین الاقوامی ومعتبر تحقیقی جریدے’ نیچر کمیونیکیشن ‘کے تازہ ترین شمار ے میں خصوصی طور پر شائع کی گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد وقاص عثمان ہنگورو نے 2010میں جامعہ کراچی سے ملحق ذیڈ اے اسکول آف میڈیکل ٹیکنا لوجی سے کلینکل لیبارٹری کے مضمون میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں شمولیت اختیار کی اور ڈاکٹر جاوید یعقوب کی زیرِ نگرانی اپنا تحقیقی عمل جاری رکھا اور متعدد عالمی تحقیقی جرائد میں اپنے مقالے شائع کیے۔ سال 2013میں محمد وقاص کو چین میں واقع مایہ ناز ڈیلین میڈیکل یونیورسٹی میں اسکالر شپ آفر کی گئی اور بعد ازاں فل برائٹ پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت ہانگ کانگ میں واقع دنیا کی صفِ اوّل کے تعلیمی ادارے سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں داخلہ لیا اور ڈاکٹر من ٹِن لی کے زیرِ نگرانی کلینکل لیبارٹری کے شعبے میں اپنی شہرہ آفاق تحقیق کومکمل کرکے اسے عالمی سطح پر شائع کرایا۔اپنی تحقیقی کاوشوں کے اعتراف میں محمد وقاص عثمان ہنگورو کو 16جون کو ہانگ کانگ میں منعقدہ انٹرنیشنل سمپوزیم آف گریجویٹ اسٹوڈینٹس میں دنیا بھر شریک 150سے زائد امیدواروں میں اول انعام سے نوازا گیا۔  اس موقع پر اپنے تاثرات میں محمد وقاص عثمان ہنگورو نے کہا کہ گینگ، گن اور ڈرگز کے حوالے سے بدنام لیاری کا علاقہ انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور بین الاقوامی باکسروں، فٹبالروں، سائیکلسٹ کے ساتھ ساتھ سائنس کے میدان میں بھی اپنا سکہ جمارہا ہے جو انکے لیے فخر کا باعث ہے۔ محمد وقاص عثمان ہنگوروکے’ نیچر’ کے تازہ ترین شمار ے میں خصوصی طور پر شائع گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…