ریاض (آئی این پی )سعودی ایف ڈی اے نے میک استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کار جاری کردیا۔ ایف ڈی اے نے ٹویٹر پیغام میں صارفین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ میک اپ کا سامان خریدتے وقت سب سے پہلے اس کے استعمال ہونے کی آخری تاریخ سے واقفیت ضروری ہے۔ میک اپ استعمال کرنے سے قبل ہاتھ دھونا بھی لازمی ہے۔ میک اپ کے ڈبے صاف ستھرے رکھے جائیں اور خالی ہونے پر ان سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے۔ اگر اس کی مہک بدبو میں تبدیل ہوجائے تو اسے کسی بھی حالت میں استعمال نہ کیا جائے۔