اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں گدھے پر ایک مہنگی سپورٹ کار کو گاجر سمجھ کر کھانے کا الزام عائد کر دیا گیا، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت، رواں ہفتے فیصلہ آنے کا امکان، الزام ثابت ہونے پر مالک کو گاڑی کے مالک کو جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت رواں ماہ کے آخر میں ایک مقدمے کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے جس میں گدھے کے مالک کو کار کے مالک کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گدھے پر الزام ہے
کہ اس نےایک مہنگی سپورٹ کار کھانے کی کوشش کی جس کا رنگ نارنجی تھا۔ کار مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی کار جانوروں کے ایک بارے کے برابر پارک کی جہاں وائٹس نامی ایک گدھے نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے کھانے کی کوشش کی ، پولیس کا کہنا ہے کہ شاید وائیٹس کو لگا ہو کہ وہ گاڑی ایک گاجر ہے۔ معاملہ عدالت میں تب پہنچا جب گدھے کے مالک نے گاڑی کو ہونے والے نقصان کے عوض 6000یورو کی رقم ادا کرنے سے انکارکیا۔