پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اخروٹ کھائیں، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کریں

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اخروٹ کھانے کو عادت بنانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں 34 ہزار سے زائد بالغ افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا گیا کہ 3 کھانے کے چمچ اخروٹ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچائے تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے اور ذیابیطس کے مرض سے بچنے کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ اخروٹ دماغی افعال اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند گری ہے۔ اس تحقیق میں شامل ذیابیطس کے شکار افراد کے مختلف لیب ٹیسٹ کیے گئے اور یہ دریافت ہوا کہ جن لوگوں کے اندر اخروٹ کھانے کی عادت تھی، ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ اس گری سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم پایا گیا۔ اخروٹ کھانے کی عادت بانجھ پن سے بچائے اخروٹ پولی سچورٹیڈ فیٹ سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود الفا لینولینک ایسڈ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، پروٹین اور فائبر سب ہی فائدہ مند اجزاءہیں۔ ماضی کی طبی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ روزانہ آدھا کپ اخروٹ کا استعمال نظام ہاضمہ کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر سمیت دل اور دماغ کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…