ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

فالج کی علامات اور اس کے شکار افراد کی مدد کرنا سیکھیں

datetime 29  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق فالج جان لیوا امراض میں تیسرے نمبر پر ہے اور بدقسمتی سے اکثر اس کے دورے کا اندازہ تاخیر سے ہوتا ہے۔ فالج ایک ایسا مرض ہے جس میں دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے، لیکن اگر مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں۔

اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یادداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ فالج کو جتنا جلد تشخیص کرلیا جائے، اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔ فالج کی دو اقسام ہیں، ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔ علامات چہرے، ٹانگ یا ہاتھوں کا اچانک سن ہوجانا یا کمزوری محسوس ہونا، خصوصاً جسم کے ایک حصے میں۔ ذہنی الجھن، جس کے نتیجے میں بات کرنے یا سمجھنے سے قاصر ہوجانا۔ ایک یا دونوں آنکھوں میں مسائل۔ چلنے میں مشکل، چکر آنا یا غشی طاری ہوجانا۔ بغیر کسی وجہ کے انتہائی شدید سردرد کا شکار ہوجانا۔ ایسا سردرد جس کے نتیجے میں قے ہوجائے یا سمت کا احساس نہ ہوسکے۔ سر کے پیچھے مسلز میں کھچاﺅ محسوس ہونا۔ الٹٰی ہونا۔ آنکھوں کی رنگت گہری ہوجانا۔ آنکھوں کے سامنے ایک نکتہ بہت دیر تک نظر آنا۔ اگر کسی شخص میں فالج کا شبہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ درحقیقت 4 چیزوں سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ کسی کو فالج کا دورہ ہوا ہے۔ متاثرہ شخص سے مسکرانے کا کہیں (اگر اسے فالج ہوگا تو وہ ایسا کرنے سے قاصر ہوگا کیونکہ جبڑے اکڑ جاتے ہیں)۔ متاثرہ فرد سے کہیں کہ وہ کوئی بھی عام جملہ بول کر دکھائے ۔

(اگر وہ اس بیماری کا شکار ہوا ہوگا تو اس کے لیے بولنا بھی آسان نہیں ہوگا)۔ متاثرہ شخص سے کہیں کہ اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر دکھائے (اگر اسے فالج ہوگا تو وہ یہ کام جزوی یا مکمل طور پر نہیں کرسکے گا)۔ اسے کہیں کہ وہ اپنی زبان باہر نکال کر دکھائیں (اگر وہ اکڑی ہوئی ہو، یا ایک سے دوسری طرف جارہی ہو تو یہ بھی فالج کا اشارہ ہوسکتا ہے)۔ اگر متاثرہ فرد میں ان چاروں میں سے صرف ایک علامت بھی ظاہر ہورہی ہو تو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…