بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نیپال میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آنا شروع ہو گئی

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رقم درکار ہے۔ نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بدبو اور تعفن کے باعث لوگ ماسک لگا کر روزمرہ کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں ،لوگوں نے صبح کے اوقات میں عبادت گاہوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے،دربار اسکواِئر کے کچھ حصوں سے ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔ یونیسکو کی جانب سے ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے والا دربار اسکوائر زلزلے میں شدید متاثر ہوا تھا،ماہرین آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی روثہ قرار دئیے جانے والی عمارتوں کو گزشتہ حالت میں لانے کےلئے کروڑوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہے۔ نیپال کی 80 سالہ تاریخ کے بد ترین زلزلے نے بچوں کے ذہن پر ایسے اثرات مرتب کیے ہیں جن سے نکلنے کے لیے وقت لگے گا، کٹھمنڈو کے عارضی کیمپوں میں بچے اس صدمے کو بھلانے کے لیے کھیلتے کودتے نظرآئے۔ زلزلے کے نتیجے میں 1 کروڑ 70 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر کھٹمنڈو کے مشرقی گاوں سے برفانی تود ے میں دبے 100 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ علا وہ ازیں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 11 دن گزر جانے کے باوجود امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھیں امدادی سامان کی اتنی مقدار میسر نہیں جتنی متاثرین کی مدد کے لیے درکار ہے۔25 اپریل کو ریکٹر سکیل پر 7.8 کی شدت کے زلزلے سے اس جنوبی ایشیائی ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور دس ہزار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔اس وقت دنیا بھر سے4,000 سے زائد امدادی کارکن متاثرین کی مدد کے لیے نیپال میں موجود ہیں۔نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مربوط بنانے اور اس سے متعلقہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔تاہم دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مشرق میں چتارا کے علاقے میں دو دن گزرانے والے بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں اور ان کی بےتابی میں اضافہ ہو رہا ہے۔برطانوی امدادی ادارے ڈِزاسٹرز ایمرجنسی کمیٹی (ڈی ای سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔12 خیراتی اداروں پر مشتمل اس تنظیم کا کہنا ہے کہ نیپال کے زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔برطانوی امدادی ادارے ڈی ای سی کے ترجمان نے بتایا کہ انھیں اسہال اور سینے میں انفیکشن کی متعدد رپورٹیں پہلی ہی موصول ہو چکی ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…