لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔برائلر گوشت کی قیمت ایک ہی روز میں15روپے اضافے سے261روپے سے بڑھ کر 276روپے فی کلو ہو گئی۔ فارمی انڈے 2روپے اضافے سے88روپے فی درجن ہوگئے۔ برائلر گوشت کی قیمتوں میں دو روز میں مجموعی طو ر پر 24روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔