جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپے سے نجات کے لیے پپیتے کے چند فوائد

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فائبر سے بھرپور غذائیں نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتی ہیں اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتی ہیں، جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موٹاپے سے نجات کے خواہشمند افراد کو فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

فائبر سے بھرپور: فائبر سے بھرپور غذائیں نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتی ہیں اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتی ہیں، جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موٹاپے سے نجات کے خواہشمند افراد کو فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ورم کے خلاف مفید: پپیتا اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے جو کہ جسمانی ورم کے خلاف لڑتا ہے، جسمانی ورم بھی جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ ہاضمہ بہتر کرے: پپیتا نظام ہاضمہ بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ قبض کے خلاف بھی لڑتا ہے، صحت مند معدہ اور نظام ہاضمہ جسمانی وزن میں صحت مند کمی کے لیے ضروری عناصر ہیں۔ پروٹین جذب کرنے میں مددگار: اس پھل میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈنٹ گوشت کو ہضم کرنے کے ساتھ گوشت میں موجود پروٹین کو جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتے ہیں، پروٹین وہ جز ہے جو جسمانی وزن میں مدد دیتا ہے۔ توند سے نجات کے لیے پپیتے کو کیسے کھائیں؟ بہترین نتائج یعنی توند کی اضافی چربی گھلانے کے لیے پپیتے کو ناشتے میں کھانا بہتر ہوتا ہے یا دوپہر اور رات کے کھانے کے دوران کھائیں۔ ناشتے میں اس پھل کو کھانا معیاری پروٹین اور کچھ مقدار میں صحت مند فیٹس کے حصول میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کھانے کے دوران اسے کھانا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے اور بے وقت ایسی اشیاء کی اشتہا ختم کرتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…