ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عدالت نے 24 بیویاں رکھنے والے شخص کو 6 ماہ کی سزا سُنا دی

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور کی 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں. عدالت نے زیادہ بیویاں رکھنے کے جرم میں اسے 6 ماہ گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنادی۔ سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ونسٹن بلیک مور کو کام پر جانے اور میڈیکل ایمرجنسی میں نکلنے کی اجازت بھی دی۔ اسی طرح کے ایک اور کیس میں ایک اور شخص کو پانچ بیویاں رکھنے پر 3 مہینے تک نظر بند کی سزا سنائی گئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ان میں

سے کچھ بیویوں کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی۔ عدالت نے دونوں مردوں کی 12 مہینے تک نگرانی کا بھی حکم دیا ہے۔ جسٹس شیری این ڈونگن نے واضح طور پر بتایا کہ بلیک مور کا 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا۔ یہ اقدام ان کے عقائد سے تعلق نہیں رکھتا جب کہ اولڈر کے مذہبی عقائد کے مطابق ایسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔ علاوہ ازیں سزا کے دوران بلیک مور کو 150 گھنٹے اور اولڈر کو 75 گھنٹے کمیونٹی کے لیے بھی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…