پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی میں4 ہزار سال پرانا زیتون کے تیل سے بھرا مرتبان بر آمد

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں چار ہزار برس پرانا زیتون کے تیل سے بھرا مرتبان برآمد ہو ا ہے ، مرتبان نما برتن کی عجیب قسم کی بیضوی شکل کے باعث موجود تیل کے تجزیئے کا فیصلہ کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیتون کا تیل صرف رومیوں کے کھانوں کا ہی اہم جز نہیں تھابلکہ ثقافتی اور روایتی طور پراس کو جسم پر ملنے،اس کا بطور پرفیوم استعمال ،دوائوں کا اہم اور چراغوں میں بطورایندھن استعمال

زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے اور اس کی تصدیق بھی مختلف تحقیقات کے بعد سامنے آ تی رہی ہیں۔ اٹلی میں حالیہ کھدائی کے دوران 4ہزار سال پرانا مرتبان بر آمد ہوا جس میں زیتون کا تیل بر آمد ہواجسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔وسط اٹلی کے پہاڑی علاقے سے بر آمد ہونے والے مرتبان میں زیتون کا تیل اندازاچار ہزار سال سے محفوظ تھا۔ مرتبا ن نما برتن کی عجیب قسم کی بیضوی شکل کے باعث اس میں موجود تیل کے تجزئیے کا فیصلہ کیاگیا ۔ آثار قدیمہ کے اس نمونے پر تحقیقات کرنے والوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس مرتبان کا تعلق کانسی کے ابتدائی دور سے ہوسکتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل کھانوں اور ادویات کی تیاری کیلئے اس زمانے میں بھی کیا جاتا تھا۔ زیتون کا تیل بطور ایندھن استعمال کیے جانے کے شواہد بھی موجودہیں۔اس نوعیت کے برتن اٹلی کے دیگر شہروں سے بھی بر آمد ہوچکے ہیں ۔اس سے قبل اسرائیل میں کھانا بنانے کے ایسے 8ہزار سال پرانے برتن دریافت ہو چکے ہیں جن سے اس زمانے میں کھانوں میں زیتون کے تیل کے استعمال کے شواہد مل چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…