جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کھیرے کھانے کے بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہئے؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ تربوز کے اوپر پانی پینا ہیضے کا شکار بنا سکتا ہے جو کہ درست نہیں، مگر کھیرا کھانے کے بعد پانی پینا ضرور آپ کو بیمار کرسکتا ہے۔ گرم موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ جسم کو مناسب مقدار میں پانی بھی پہنچاتے ہیں اور اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور دیگر اجزاءاسے صحت کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔ ویسے گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال معدے کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

جبکہ مناسب مقدار میں پانی بھی پینا چاہئے، مگر کھیرے اور پانی کا امتزاج کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ کیا کھیروں سے بہتر کوئی غذا ہے؟طبی ماہرین کے مطابق کھیرے کا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صرف کھیرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی بہت زیادہ پانی والی غذا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے ان غذاﺅں کے فوائد جسم کو حاصل نہیں ہوپاتے۔ کھیرے ضروری اجزاءجیسے وٹامن سی، وٹامن کے، کاپر، میگنیشم، پوٹاشیم اور دیگر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند اجزاءہیں۔ ویسے بھی کھیروں کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، تو اس کے کھانے کے بعد پانی پینا سمجھ سے باہر ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ پھل اور کچھ سبزیاں کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ان کے اجزا اچھی طرح جسم میں جذب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے کھانے کے فوری بعد پانی پینا غذائی نالی کی حرکت کو بڑھا کر ہاضمے اور اجزاءجذب کرنے کے قدرتی عمل کو متاثر کرسکتا ہے۔ کھیرے کے پانی کے جادوئی اثرات جانتے ہیں؟ فائبر اور پانی کے درمیان تعلق سے آنتوں کے اندر اضافی پانی برقرار رہتا ہے جس سے یہ قدرتی عمل متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اس غلطی کے نتیجے میں بدہضمی کا امکان بڑھتا ہے اور کھیرا کھانے کے کم از کم 2 منٹ بعد پانی پینا چاہئے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…