بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شفقت حسین کی پھانسی دو روز کیلئے موخر، حکومت نے غیرقانونی کام کیا، عدالت

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

اسلام ا باد( نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی دو روز کیلئے موخر کر دی ، عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیٹی بنا کر حکومت نے غیر قانونی کام کیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی پھانسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل وقار رانا نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اسلام آباد میں موجود تمام غیرملکی سفیروں کی جانب سے شفقت حسین کی عمر کی تصدیق کیلئے وزیر داخلہ کو خط لکھے جس کے بعد چودھری نثار کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینا پڑا۔ عدالت نے شفقت حسین کے وکیل سے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ کیس کا فیئر ٹرائل نہیں ہوا تو ازسر نو مقدمہ چلانے کی درخواست دیں۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پھانسی دینے سے متعلق تمام عدالتی فیصلے حتمی ہیں ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیٹی بنا کر غیر قانونی کام کیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت کو ایسی کوئی کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں تھا۔ ماتحت عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک کسی مرحلے پر عمر کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ شفقت حسین کے وکیل طارق حسن نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا بھی یہی گلہ ہے کہ عدالت نے کسی مرحلے پر عمر کا تعین نہیں کیا۔ عدالت نے شفقت حسین کی پھانسی کی سزا دو دن کیلئے موخر کر دی ، کیس کی مزید سماعت جمعہ کو ہوگی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…