پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پیزا کی شوقین دُلہنوں کیلئے پھولوں کی بجائے ’پیزا گلدستہ‘ تیار

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(مانیٹرنگ ڈیسک)  نیوجرسی  ویڈنگ سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ کا پارٹنر پیزا کا دیوانہ ہے تو آپ بھی شادی میں پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے ’پیزا گلدستہ‘ دے سکتے ہیں۔ نیوجرسی کے مورس ٹاؤن میں ولا اٹالین کچن نے ویڈنگ سیزن پر خصوصی طور پر نئے جوڑوں کے لیے پیزا گلدستہ متعارف کیا ہے تاکہ جو افراد پیزا کے شوقین ہیں وہ شادی کے دن پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے دلچسپ اور مزیدار ’پیزا گلدستہ‘ دیں۔ ایسی ہی ایک تصویر گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دلہے نے شادی پر دلہن کو ’پیزا گلدستہ‘ دیا ہے اور دونوں پیزا کھانے کے شوقین ہیں۔ پیزا گلدستہ کو نیو یارک فوڈ اسٹائلسٹ جیسی بیئرڈین نے شاندار طریقے سے تیار کیا ہے جس میں پنیر سے لے کر دودھ، مشروم اور تمام لوازمات شامل ہیں۔ ولا اٹالین کچن کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر می می ونڈرلچ نے اسے دنیا کا پہلا ’پیزا گلدستہ‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رواں برس کا سب سے انوکھا ٹرینڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیزا لورز کے لیے ان کی شادی پر اس سے بہترین تحفہ اور کچھ نہیں ہوسکتا اور ان کی شادی میں پھولوں کی خوشبو کے بجائے پیزا سے مصالحوں کا تڑکا لگے گا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…