ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رات کو ایک کپ دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ ایک مکمل غذا ہے، جس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یوں تو کہا جاتا ہے کہ صبح ناشتے میں دودھ پینا چاہیے، جو دن بھر قوت مدافعت کو برقرار رکھتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو 1 کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

پرسکون نیند: آج کل معمر افراد سمیت نوجوانوں کو بھی نیند نہ آنے کا مسئلہ درپیش ہے، جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، جلد تھکن ہوجاتی ہے اور جسم دن بھر سستی کا شکار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق دودھ میں Tryptophan نامی ایسے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو رات کو پرسکون نیند میں مددگار ثابت ہے۔ رات کو ایک گلاس نیم گرم دودھ پینے سے بہترین نیند آتی ہے، صبح اٹھ کر موڈ خوشگوار رہتا ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ جسم میں میلا ٹونن کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے جو ایک ہارمون ہے جس کے ذریعے پرسکون اور گہری نیند آتی ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ: رات کو ایک کپ دودھ پینے سے نہ صرف پرسکون نیند آتی ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ صبح اٹھ کے بھی پورا دن تھکن محسوس نہیں ہوتی اور جسم پورا دن حرکت میں رہتا ہے۔ نظام ہضم کے لیے مفید: اگر آپ کو قبض یا تیزابیت کی شکایت ہے تو رات کو سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پیئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کو بھی درست کرتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی: دودھ میں وافر مقدار میں کیلشیئم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید ثابت ہے۔ رات کو ایک کپ نیم گرم دودھ پینے سے جسم میں کیلشیئم کا اضافہ ہوتا ہے جس سے ہڈیاں پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوجاتی ہیں۔ یہ جوڑوں اور پٹھوں کا درد ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موثر: ذیابیطس کے مریضوں کی ہڈیاں کمزوری کا شکار ہوجاتی ہیں، جس سے انہیں کمزوری اور نقاہت کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں رات میں ایک کپ نیم گرم دودھ پینا صحت کے لیے بہتر ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی یا کسی ایسی چیز کا استعمال نہ کیا جائے، جس میں مٹھاس ہو۔ جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند: رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک بھی بڑھاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…