پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں ابراج گروپ کے بانی کے خلاف جرائم کا مقدمہ

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دو چیک باؤنس ہونے کے خلاف پراسیکیوٹر نے ابراج گروپ کے بانی پاکستانی نژاد عارف نقوی کے خلاف جرم کی ایک شکایت درج کرادی۔  رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مئی کے اوائل میں 2 چیک باؤنس ہونے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔رپورٹ میں عدالتی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے کل دعویٰ کی رقم کے لیے ’ ضروری فنڈز کے بغیر چیک ‘

لکھنے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی اور ان کے ساتھی محمد رفیق لاکھانی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ فنانشل ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق ’حامد جعفر کی جانب سے ابراج گروپ کو قرضے کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے عبوری سیکیورٹی چیک بھی جاری کر دیے گئے تھے‘۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں چیک کا باؤنس ہونا سلاخوں کے پیچھے لے جانے والا جرم ہے۔ اس حوالے سے عارف نقوی نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، رقم کی دوبارہ ادائیگی کے حوالے سے معاملے پر تبادلہ خیال جاری ہے اور ہم اس عمل میں شامل تمام لوگوں کے ساتھ اطمینان بخش حل نکالیں گے، لیکن عارف نقوی خود سے اس سماعت میں پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ اس وقت لندن میں ہیں‘۔ اس حوالے سے جمعرات کو سماعت ہوگی، جہاں ان کی غیر حاضری کی صورت میں جج کی جانب سے کارروائی آگے بڑھانے کی امید ہے، اس کے علاوہ پہلی مرتبہ مشرقی وسطیٰ کے بڑے نجی ایکوٹی فنڈز کے آغاز میں مشکلات کے باعث اس فنڈز سے منسلک سینئر لوگوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…