کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رینجرز نے کراچی آپریشن کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام ونگز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمنوں کیخلاف جاری آپریشن کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے رینجرز کے تمام ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف سخت ایکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی دہشت گرد تصور کیا جائے گا جبکہ سرکاری اداروں میں موجود مافیا گروہوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سہولت کاروں کو اب دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔