اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اثاثوں کی باضابطہ تفصیلات جاری کردیں،چوہدری نثار ، عمران خان ،بلاول بھٹو ، ایاز صادق ،علیم خان اور حمزہ شہباز کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018میں حصہ لینے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اثاثوں اور واجبات کی باضابطہ تفصیلات جاری کردیں، کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اثاثوں کی کل مالیت 6کروڑ25 لاکھ 6ہزار 29روپے ظاہر کی گئی، چوہدری نثارنے کسی بینک یامالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا، ان کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، چوہدری نثار کا پاکستان سے باہرکوئی بزنس نہیں ،

عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ46لاکھ94ہزار493ظاہر کی گئی، بلاول بھٹو ایک ارب 54کروڑ48لاکھ60ہزار 167روپے اور آصف زرداری 75کروڑ86لاکھ59ہزار73روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے،سردار ایاز صادق 11کروڑ26لاکھ64ہزار390روپے ، علیم خان 91کروڑ82لاکھ 78ہزار855روپے اور حمزہ شہباز 41کروڑ15لاکھ40ہزار310روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بینک میں ایک کروڑ پچانوے لاکھ روپے ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پاس 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے ،2015میں مختلف ذرائع سے چوہدری نثار کے پاس 63لاکھ 82ہزار 981روپے آمدن ہوئی جبکہ 9لاکھ81ہزار746روپے ٹیکس دیا گیا ۔2016میں مختلف ذرائع سے 72لاکھ 26ہزار آمدن ہوئی جبکہ 12لاکھ 18ہزار ٹیکس دیا گیا ۔ 2017میں ایک کروڑ61لاکھ81691آمدن ہوئی جبکہ 15لاکھ89ہزار ٹیکس دیا گیا، چوہدری نثارنے کسی بینک یامالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا،

چوہدری نثار علی کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، چوہدری نثار کا پاکستان سے باہرکوئی بزنس ہے نہ ہی سرمایہ کاری۔ 30جون 2017تک چوہدری نثار کے اثاثوں کی کل مالیت 6کروڑ25 لاکھ6029روپے ظاہر کی گئی ۔ عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ46لاکھ94ہزار493ظاہر کی گئی ۔مریم نواز نے 2017میں ایک کروڑ 15لاکھ87ہزار 288روپے کی زرعی انکم ظاہر کی ۔سردار ایاز صادق نے 11کروڑ26لاکھ64ہزار390روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ۔

علیم خان نے 91کروڑ82لاکھ 78ہزار855روپے کے اثاثے ظاہر کئے ۔ حمزہ شہباز کی جانب سے 41کروڑ15لاکھ40ہزار310روپے کے اثاثے ظاہر کئے گئے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی کل مالیت8کروڑ47لاکھ2ہزار مالیت ظاہر کی گئی ۔ بلاول بھٹو کی جانب سے ایک ارب 54کروڑ48لاکھ60ہزار 167روپے کی مالیت کے اثاثے ظاہر کئے گئے ۔ آصف زرداری 75کروڑ86لاکھ59ہزار73روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ95لاکھ ظاہر کی گئی ۔ فاروق ستار کے اثاثوں کی مالیت36لاکھ 21669ظاہر کی گئی ۔ جمشید دستی کے بینک اکاؤنٹ میں 29لاکھ50ہزار18روپے ظاہر کئے گئے جبکہ جمشید دستی کا کوئی ذاتی گھر ،پلاٹ یا زرعی اراضی ظاہر نہیں کی گئی ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…